25 خواجہ سراؤں نے اپنے رہنما سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سراؤں کے 25 رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہورہے ہیں، ہم ہر طبقے اور شعبے کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
خواجہ سرا رہنما بندیا رانا نے کہا کہ آئندہ بلاول بھٹو کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں، ذوالفقارعلی بھٹو نے آمریت کےسامنے سر نہیں جھکایا۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں 60ویں نمبر پر مردم شماری کا ایجنڈا رکھا گیا، مردم شماری پر سندھ کے ریفرنس کو بھیجے 8 ماہ ہوچکے ہیں۔
Comments are closed.