بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم عمران خان ایوان سے حکومتی ارکان کی لابی میں گئے اور گفتگو بھی کی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان ایوان سے حکومتی ارکان کی لابی میں گئے اور اُن سے گفتگو بھی کی۔

عمران خان نے اس موقع پر حکومتی اور اتحادی جماعتوں کی خواتین ارکان سے بھی ملاقات کی۔

وزیراعظم اس موقع پر فنکشنل لیگ کی رہنما سائرہ بانو سے بھی ملے اور اُن کی جماعت کے ارکان اسمبلی اور قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ قانون سازی میرے نہیں بلکہ جمہوریت مضبوط کرنے کے لیے ہے، اتحادی جماعتوں کا قانون سازی میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ سمندر پار پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہیں، اب الیکشن کا حصہ بن سکیں گے۔

سائرہ بانو نے قانون سازی پر وزیراعظم عمران خان کو مبارک باد دی اور کہا عوامی مفاد میں کی گئی قانون سازی میں پہلے بھی ساتھ تھے، آئندہ بھی ساتھ دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.