بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جہلم میں لڑکی سے 7 ملزمان کی مبینہ زیادتی

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے شہر جہلم  کی  تحصیل دینہ کے نواحی گاؤں میں لڑکی کو 7 ملزمان نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

متاثرہ لڑکی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ 7 ملزمان نے بیٹی کو ڈیرے پر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان زیادتی کے دوران ویڈیو بھی بناتے رہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ خاتون ڈاکٹر کی نامزد ملزم یاسر شاہ سے مشترکہ دوست زوار نامی شخص کے ذریعے دوستی ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کے الزام میں 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

لڑکی سے زیادتی کے واقعے کی آئی جی پنجاب نے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.