بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مشترکہ اجلاس میں 2 دیرینہ مطالبات منظور ہوگئے، ایم کیو ایم

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس میں 2 دیرینہ مطالبات منظور کرلیے گئے۔

ایم کیو ایم پاکستان نے ایک بیان میں عوام کو مردم شماری اور حیدرآباد یونیورسٹی کا بل منظور ہونے پر مبارک باد دی۔

بیان میں کہا گیا کہ ایم کیو ایم نے حیدر آباد کے عوام سے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کردیا ہے۔

ایم کیو ایم کے بیان میں مزید کہا کہ شہری سندھ کے حقوق کے لئے قانونی، آئینی اور سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.