اتوار 12؍شعبان المعظم 1444ھ5؍مارچ 2023ء

Monthly Archives

مارچ 2023

عمران کو نااہل یا قید کرنے سے مقبولیت مزید بڑھے گی، عثمان ڈار

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے عمران خان کو نااہل کرنے یا انہیں جیل بھیجنے سے پی ٹی آئی کی مقبولیت میں کمی نہیں آئے گی بلکہ اس میں مزید اضافہ ہوگا۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے…

کوئٹہ، کوئلے کی کان بیٹھنے سے ایک مزدور جاں بحق

بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے ایک مزدور جاں بحق ہوگیا۔رپورٹس کے مطابق کان میں پھنسے 8 میں سے 4 کان کنوں کو نکال لیا گیا جنہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ پھنسے ہوئے 4 کان…

تھرپارکر، سول اسپتال مٹھی میں 7 بچے جاں بحق

تھرپارکر کے سول اسپتال مٹھی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا 7 بچے انتقال کرگئے۔رپورٹس کے مطابق انتقال کرنے والوں میں تین نومولود بھی شامل ہیں۔تھرپارکر میں رواں سال مرنے والے بچوں کی تعداد 148 ہوگئی…

پاکستان کی سیاسی صورتحال اندرونی معاملہ ہے، امریکا

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری آئینی اور قانونی اصولوں کی حمایت کرتے ہیں۔بھارت سے متعلق…

گوجرانوالہ، ڈکیتی کے دوران خواتین سے زیادتی کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار

گوجرانوالہ میں ڈکیتی کے دوران خواتین سے زیادتی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گوجرانوالہ تھانہ اروپ کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران خواتین سے زیادتی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار کر لیے گئے، گرفتار ملزمان نے…

انڈیا: روس اور امریکہ کی الزام تراشیوں کے بعد جی 20 اجلاس مشترکہ اعلامیے کے بغیر ختم

انڈیا: جی ٹوئنٹی انڈیا اجلاس میں کشیدگی، روس اور امریکہ کے ایک دوسرے پر الزاماتمضمون کی تفصیلمصنف, وکاس پانڈے اور لیلہ نتھوعہدہ, بی بی سی نیوز، دلی2 گھنٹے قبل،تصویر کا ذریعہReuters،تصویر کا کیپشنبھارتی وزیر اعظم نے جی20 ممالک کے وزرائے

آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے پر بھی ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں ٹلے گا، مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے پر بھی ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں ٹلے گا۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں‘ گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ…

عامر خان کے پیپلز پارٹی کے حوالے سے تحفظات ہیں، کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ عامر خان کے پیپلز پارٹی کے حوالے سے تحفظات ہیں۔ گورنر سندھ ایم کیو ایم رہنما عامر خان کی کھانے کی دعوت پر ان کی رہائش فیڈرل بی ایریا پہنچے، انہوں نے عامرخان کو گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے…

اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کرنے کیوں آئے؟ شاہین نے بتادیا

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں جلدی بیٹنگ کے لیے آنے کی وجہ بتادی۔پوسٹ میچ پریزنٹیشن کے دوران شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ پہلے بیٹنگ پر جانے کا مقصد یہ تھا کہ ہر گیند کے حساب سے بیٹنگ…

کنگز کا نیٹ رن ریٹ اس کے ٹورنامنٹ میں بقاء کی امید ہے، میتھیو ویڈ

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز کے آسٹریلوی کرکٹر اور جارح مزاج بیٹر میتھیو ویڈ کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کا نیٹ رن ریٹ اسے ٹورنامنٹ میں بقاء کی امیدیں دے رہا ہے، اگر اگلے تین میچز جیت لیے تو پلے آف کیلئے…

کراچی، زیادتی کے بعد قتل کی گئی بچی کے ورثا کا احتجاج

کراچی کے علاقے بن قاسم ٹاؤن میں زیادتی کے بعد قتل کی گئی بچی کے ورثا  نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے کو بند کردیا۔ہائی وے بلاک ہونے سے بدترین ٹریفک جام ہوگئی، ٹھٹھہ جانے اور آنے والی دونوں شاہراہیں مکمل بند رہیں۔مظاہرین نے…

انتخابات 3 ماہ میں ہوں یا بعد میں، ہم تیار ہیں، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انتخابات تین ماہ کے اندر ہوں یا اس کے بعد، پیپلز پارٹی ہر وقت تیار ہے۔لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے…

افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے محمد صادق مستعفی

افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے محمد صادق نے استعفیٰ دے دیا، محمد صادق نے مستعفی ہونے کے فیصلے کی تصدیق کردی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ افغانستان کے لیے بطور نمائندہ خصوصی پاکستان تقریباً 3 سال خدمات انجام دیں۔ محمد صادق…

فیصلہ واضح ہوتا تو اس میں ابہام نہ ہوتا، بیرسٹر صلاح الدین

ماہر قانون بیرسٹر صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ فیصلہ واضح ہوتا تو اس میں ابہام نہ ہوتا۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو ججوں نے کہا ہے کہ وہ دیگر دو ججوں کے فیصلے کی تائید کرتے ہیں۔…

اسلام آباد، عدالتوں کے گردونواح میں مظاہروں پر پابندی

اسلام آباد میں عدالتوں کے گردونواح میں مظاہروں پر پابندی عائد کردی گئی۔پولیس ترجمان کے مطابق عدالتوں کے احاطے میں وکلاء، صحافیوں اور مقدمات سے متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی۔پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی احکامات دہشت گردی اور دیگر…

فیصلے پر مِن وعَن عملدرآمد یقینی بنائیں گے، گورنر کے پی

گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے کہا ہے کہ انتخابات کے معاملہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر مِن و عَن عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے لیے تاریخ الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد دیں گے۔عمران خان نے کہا کہ قوم موبائل…

کراچی، ضلع شرقی UC-6 پر ری کاؤنٹنگ، پی پی پینل کامیاب

کراچی کے ضلع شرقی یو سی 6 صفورا ٹاؤن کی سیٹ پر ری کاؤنٹنگ میں پی پی کے چیئرمین احمد خان، وائس چیئرمین عبدالحق کا پینل کامیاب قرار دے دیا گیا۔پیپلز پارٹی کے پینل نے 2096 ووٹس حاصل کیے جبکہ ان کے مخالف جماعت اسلامی کا پینل 1843 ووٹ لے کر…

انڈیا: جی ٹوئنٹی انڈیا اجلاس میں کشیدگی، روس اور امریکہ کے ایک دوسرے پر الزامات

انڈیا: جی ٹوئنٹی انڈیا اجلاس میں کشیدگی، روس اور امریکہ کے ایک دوسرے پر الزاماتمضمون کی تفصیلمصنف, وکاس پانڈے اور لیلہ نتھوعہدہ, بی بی سی نیوز، دلی2 گھنٹے قبل،تصویر کا ذریعہReuters،تصویر کا کیپشنبھارتی وزیر اعظم نے جی20 ممالک کے وزرائے

بلوچ ثقافت کا دن: جرمن قونصل جنرل نے بلوچی لباس اور پگڑی پہن لی

کراچی میں تعینات جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے بلوچ ثقافت کے دن کے موقع پر بلوچی لباس زیب تن کیا اور پگڑی بھی پہنی۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے جرمن قونصل جنرل نے کہا کہ جدید دنیا میں ثقافتی تبادلے اور مکالمے بین الاقوامی تعلقات کے…

کراچی: کشمیر روڈ کے قریب کار پر فائرنگ، شہری جاں بحق

کراچی میں کشمیر روڈ کے قریب کار پر فائرنگ سے شہری جاں بحق ہو گیا۔کراچی شرقی کے علاقے پی ای سی ایچ سوسائٹی میں کشمیر روڈ پر ایک کار پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں شہری جاں بحق ہو گیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) زبیر نذیر شیخ کے…