بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

Monthly Archives

ستمبر 2022

کینیڈا، چاقو کے وار سے 10 افراد ہلاک

کینیڈا کے صوبے سسکیچوان ( Saskatchewan ) میں چاقو کے وار سے 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد کو 13 مختلف مقامات پر نشانہ بنایا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دو حملہ آوروں کی شناخت کرلی گئی…

بلوچستان کے اسکول اور کالج آج کھل جائیں گے

بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث بند کئے گئے اسکول اور کالج آج کھُل جائیں گے۔وزیر تعلیم بلوچستان کا کہنا ہے کہ نصیر آباد اور جعفر آباد کے اسکول کھولنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔اسلام آبادسیلاب سے متاثرہ کئی قومی…

25 مئی کے واقعات کی انکوائری مکمل ہوگئی، ہاشم ڈوگر

وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ 25 مئی کے واقعات کی پولیس انکوائری تقریباً مکمل ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ انکوائری میں ذمہ دار قرار دیئے گئے افراد سفارشیں نہ کرائیں، کوئی سفارش قبول نہیں کی جائے گی۔بہاولپور میں جلسے سے خطاب کرتے…

عمران خان نے پیغمبروں کی تعداد 1 لاکھ 40 ہزار بتا دی

سابق وزیراعظم عمران خان نے خطاب کے دوران اللّٰہ کے پیغمبروں کی تعداد ایک لاکھ چالیس ہزار بتا دی۔پنجاب کے شہر بہاولپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے اللّٰہ کے پیغمبروں کی تعداد 1لاکھ 40 ہزار بتائی۔سابق وزیراعظم اس سے پہلے بھی…

سیلاب زدگان کی امداد، وزیر اعظم کا چینی صدر سے اظہار تشکر

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب زدگان کے لیے امداد بھیجنے پر چین کے صدر سے اظہار تشکر کیا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ 100 ملین سے امداد بڑھاکر 400 ملین یو آن کرنے پر چینی صدر کے شکر گزار ہیں، چین کی امداد پاک چین منفرد تعلقات کی عکاس ہے۔دوسری…

پاک بھارت میچ دل کیلئے بالکل بھی اچھا نہیں تھا، یاسر عرفات

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر یاسر عرفات نے ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ کو مضرِ صحت قرار دے دیا۔ ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے کے سنسنی خیز میچ میں پاکستان نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دی،…

ڈیرہ مراد جمالی، سیلابی پانی دلدل کی صورت اختیار کرگیا

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں انتظامی نااہلی کی ایک اور مثال سامنے آگئی، یونیورسٹی اور ضلعی جیل کے اطراف 18 دن سے موجود سیلابی پانی دلدل کی صورت اختیار کرگیا ہے۔رپورٹس کے مطابق جیل میں واقع سپاہیوں کے کوارٹرز بھی پانی میں ڈوب…

چارسدہ، ایک ہی خاندان کے 14 گھر بہہ گئے

خیبر پختونخوا کے شہر چارسدہ میں دریائے سوات کے کنارے آباد ایک ہی خاندان کے 14 گھر سیلاب کی نذر ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق پہلے جہاں مکانات تھے اب وہاں پر دریا بہہ رہا ہے، سیلاب میں منڈا ہیڈ ورکس پل بھی بہہ گیا ہے۔ضلع مہمند کے لوگ دریائے سوات…

بارش، سیلاب کے بعد بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کی تحصیل چھتر کا برا حال

پہلے ایک ہفتے تک مسلسل بارش برسی، پھر رہی سہی کسر سیلاب نے پوری کردی۔ بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کی تحصیل چھتر کا یہ ماجرا ہے، جہاں نہ صوبائی حکومت کا کوئی نمائندہ پہنچا، نہ ضلعی انتظامیہ کا کوئی عہدیدار آیا۔کیا پانی سر سے گزر گیا؟ منچھر…

سیلاب اور بارشوں کے باعث 3386 ٹیلی کام سائٹس متاثر ہوئیں، پی ٹی اے

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں ٹیلی کام سائٹس کی بحالی کے لیے آپریشن جاری ہے، سیلاب اور بارشوں کے باعث 3386 ٹیلی کام سائٹس متاثر ہوئیں۔ پی ٹی اے کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں مزید 139…

عمران خان کو دعا اور دوا دونوں کی ضرورت ہے، آصف کرمانی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان کو دعا اور دوا دونوں کی ضرورت ہے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو پاکستان میں انتشار کا ڈر ہے۔پی ٹی…

عمران خان کو فوج اور نیب کے سربراہ کا فرق معلوم نہیں، پرویز رشید

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے عمران خان کو فوج کے سربراہ اور قومی احتساب بیورو (نیب) کے سربراہ کا فرق معلوم نہیں۔عمران خان کی فیصل آباد کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے پرویز رشید نے استفسار کیا کہ…

اسلام آباد میں عطاء تارڑ کی فیملی کو ہراساں کرنے کا واقعہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطاء اللّٰہ تارڑ کی فیملی کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے.اس واقعے پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے لڑکوں کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔اسلام آباد پولیس کا کہنا…

چین: چینگ ڈو میں کورونا پابندیوں میں توسیع، ویکسی نیشن کا عمل تیز

چین کے شہر چینگ ڈو میں کورونا پابندیوں میں توسیع کردی گئی جبکہ ویکسی نیشن کا عمل بھی تیز کردیا گیا۔ شہری حکومت کا کہنا ہے کہ شہر میں کورونا وائرس کے حوالے سے پابندیاں بدھ تک جاری رہیں گی۔اس دوران شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کے عمل میں…

یاسمین راشد سمیت پنجاب کے 3 وزرا کو الیکشن کمیشن نے نوٹس بھجوادیا

الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاقی کی خلاف ورزی پر ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت پنجاب کے 3 وزرا کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔پنجاب اسمبلی کے حلقے 139 شیخوپورہ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے کارروائی کی ہے۔چیئرمین پاکستان تحریک…

ویرات کوہلی کو رضوان نے بھی پیچھے چھوڑ دیا

ریکارڈ بک کپتان بابر اعظم کے بعد اب وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بھی بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔رضوان ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی 48 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر چلے گئے۔ ایشیا کپ 2022 کے…

پاکستان نے بدلہ لے لیا، سپر فور میں بھارت کو شکست

ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے کے سنسنی خیز میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ایونٹ کے ابتدائی مرحلے کی ہار کا بدلہ لے لیا۔ بھارت کی جانب سے دیا گیا 182 رنز کا ہدف قومی بیٹرز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی پانچویں گیند پر پورا…