بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جاوید لطیف کو اسلام کی سمجھ نہیں، اسد قیصر

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ جاوید لطیف کو اسلام کی سمجھ نہیں، اپنے مقاصد حاصل کرنے کیلئے مذہبی منافرت پھیلا رہے ہیں۔

لیگی رہنما جاوید لطیف کے عمران خان سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ عمران خان امت مسلمہ کے لیڈر بن گئے ہیں، انہوں نے اسلاموفوبیا پر دنیا بھر میں بات کی۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف وحدت کی علامت ہے، اس میں تمام قومیتوں کے لوگ ہیں، خیبر پختونخوا میں سود کے خلاف بل پاس کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جاوید لطیف نے لوگوں کو عمران خان کے خلاف اکسایا، اس کی مذمت کرتے ہیں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سے ملک چلایا نہیں جارہا، معاشی بحران کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف خود کو چیمپئن سمجھتے تھے اور اب گورننس نہیں ہو رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ناجائز طریقے سے تحریک انصاف کی حکومت گرائی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.