بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا: یونیورسٹی کو ارسال کردہ پیکیج میں دھماکا، ملازم زخمی

امریکا کی نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی میں پیکیج دھماکے سے ایک 45 سالہ یونیورسٹی ملازم زخمی ہوگیا۔

بوسٹن کی یونیورسٹی میں یہ پیکیج ڈیلیور کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق دوسرا پیکیج بھی برآمد کیا گیا ہے، جسے قبضے میں لے لیا گیا۔

پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ مزید کتنے پیکیجز یونیورسٹی میں بھیجے گئے تھے۔

زخمی ملازم کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس چیف نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اسی طرح کا ایک اور پیکیج برآمد کیا گیا تھا جسے بم اسکواڈ نے کلیئر قرار دیا۔

واقعے کے بعد یونیورسٹی کی چھ عمارتوں میں ہونے والی شام کی تمام کلاسز معطل کردی گئیں۔

پولیس نے ہاورڈ یونیورسٹی اور ایم آئی ٹی کو بھی خبردار رہنے اور کسی بھی قسم کا پیکیج ملنے کی صورت میں اطلاع دینے کی ہدایت کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.