بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سابق آئی سی سی امپائر اسد رؤف انتقال کرگئے

سابق آئی سی سی امپائر اور فرسٹ کلاس کرکٹر اسد رؤف لاہور میں انتقال کرگئے، ان کی عمر 66 برس تھی۔

اسد رؤف کے خاندانی ذرائع کے مطابق ان کا انتقال حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث ہوا۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحوم کی نمازِ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اسد رؤف آئی سی سی کے ٹاپ امپائر رہے۔ انہوں نے 64 ٹیسٹ، 139 ون ڈے اور 28 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں امپائرنگ کی۔

اسد رؤف نے 11 ویمن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی سپروائز کئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.