امریکی ریاست ہوائی کے جنوبی ساحلوں پر بلند و بالا لہریں گھروں اور دفاتر سے ٹکرا گئیں، شاہراہوں پر پانی بھر گیا جبکہ کئی مقامات پر شادی کی تقریبات متاثر ہوئی ہیں۔
ہوائی کے جنوبی علاقوں میں 16 جولائی کو 20 فٹ بڑی سمندری لہروں کو ریکارڈ کیا گیا، ان سمندری لہروں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
ہوائی میں ایک شادی کی تقریب سمندری لہروں کی وجہ سے اس وقت متاثر ہوئی جب میزیں اور کرسیاں پانی میں بہنے لگیں۔
ہوائی میں نیشنل ویدر سروس کے سربراہ کرس برانکلے کا کہنا ہے کہ متعدد وجوہات کے باعث اتنی بڑی لہریں دیکھنے میں آئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 12 سے 15 فٹ کی لہریں بہت بڑی ہوتی ہیں اور بہت کم ہی دیکھنے میں آتی ہیں، ہم نے جو لہریں دیکھیں وہ گزشتہ چند دہائیوں میں سب سے بڑی تھیں۔
کرس برانکلے نے یہ بھی بتایا کہ جنوبی پیسیفک میں سمندری طوفان ان لہروں کی وجہ بنا جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں نے بھی اس میں کردار ادا کیا۔
Comments are closed.