جمعرات 8؍رمضان المبارک 1444ھ30؍مارچ 2023ء

1973ء کے آئین کی اصل شکل میں بحالی ہمارا نصب العین ہے، راجا پرویز اشرف

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ 10 اپریل کو 73ء کے آئین کی گولڈن جوبلی پر یادگار کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

اسلام آباد میں نیوز  کانفرنس کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف نے کہا کہ رواں برس پاکستان کے آئین کی پچاسویں سالگرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 1973ء کے آئین کی اصل شکل میں بحالی ہمارا نصب العین ہے، آئین کی گولڈن جوبلی شایان شان طریقے سے منائی جا رہی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس لان کی دیوار جمہوریت پر 1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی کے جشن کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ گولڈن جوبلی کے موقع پر یادگاری سکے اور ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔

راجا پرویز اشرف نے مزید کہا کہ دستور پاکستان نے ہی ملک کی تمام اکائیوں کو جوڑ رکھا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.