اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ 10 اپریل کو 73ء کے آئین کی گولڈن جوبلی پر یادگار کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف نے کہا کہ رواں برس پاکستان کے آئین کی پچاسویں سالگرہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 1973ء کے آئین کی اصل شکل میں بحالی ہمارا نصب العین ہے، آئین کی گولڈن جوبلی شایان شان طریقے سے منائی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گولڈن جوبلی کے موقع پر یادگاری سکے اور ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔
راجا پرویز اشرف نے مزید کہا کہ دستور پاکستان نے ہی ملک کی تمام اکائیوں کو جوڑ رکھا ہے۔
Comments are closed.