بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

14 سالہ لڑکے نے قلفی گرانے پر بچے کو اینٹ مارکر قتل کردیا

فیصل آباد میں قلفی گرانے پر 14 سالہ بچے نے 9 سالہ محلہ دار کو اینٹ مار دی، اینٹ لگنے سے 9 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق غلام محمد آباد میں بچوں کی لڑائی کے دوران 14 سالہ علی حسن نے مبینہ طور پر 9 سالہ محلہ دار ایان کو اینٹ دے ماری۔

اینٹ لگنے سے ایان بے ہوش ہو گیا جسے الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دوران علاج وہ دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی زیادتی کی تصدیق کے لیے میڈیکل بھی نہیں کرواناچاہتی۔

پولیس نے علی حسن، اس کے بھائی علی حسنین کو حراست میں لے کر تھانہ غلام محمد آباد میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق علی حسن کا قلفی گرانے پر ایان سے جھگڑا ہوا تھا جس کے دوران ان نے اینٹ ماری جو موت کی وجہ بن گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.