منگل 16؍ربیع الاوّل 1445ھ3؍اکتوبر 2023ء

10 روپے میں 1 لاکھ نیکیاں بیچنے والا نو سرباز گرفتار

گجرات میں 10 روپے میں ایک لاکھ، 100روپے میں ایک کروڑ، 1 ہزار میں ایک ارب اور 10 ہزار روپے میں 1 کھرب نیکیاں بیچنے والے نو سرباز  کو گرفتار کرلیا گیا۔

 پولیس نے گداگری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے رسیدیں برآمد کرلیں، عدالت نے ملزم کی ضمانت منطور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

گجرات کے تھانہ گلیانہ پولیس نے پیسوں کے عوض نیکیاں بانٹنے کے دعویدار نوسر باز کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذوالفقار علی نے چندہ کی رسیدیں بھی چھاپ رکھی تھیں، پولیس کے مطابق 10 روپے میں 1 لاکھ نیکی اور 100 روپے میں 1 کروڑ نیکیوں کی رسیدیں بنا رکھی تھیں۔1 ہزار میں 1 ارب نیکی اور 10 ہزار میں 1 کھرب نیکی کی رسیدیں بھی تقسیم کرتا تھا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے گداگری ایکٹ کے تحت مقدمہ کا اندراج کر لیا ہے، ملزم کو پولیس نے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کی ضمانت منطور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.