جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

‏وزیر تبدیل کرانےکیلئے پی ڈی ایم بنانےکی ضرورت ہی نہیں تھی، پرویز رشید

رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر پرویز رشید کا پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ سے متعلق ‏کہنا ہے کہ وزیر تبدیل کروانے کے لیے پی ڈی ایم بنانے کی ضرورت ہی نہیں تھی۔

 پرویز رشید نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان خود ہی اپنی ناکامیوں پر پردہ پوشی کے لیے وزیر تبدیل کرتے رہتے ہیں۔

پرویز رشید نے کہا ہے کہ  پی ڈی ایم اس نظام کا خاتمہ چاہتی ہے جس میں پارلیمنٹ میں خفیہ کیمرے لگتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.