ترک صدر رجب طیب اردوان کا امریکا سے تعلقات سے متعلق کہنا ہے کہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ ترکی امریکا کے تعلقات بہتر چل رہے ہیں۔
نیویارک میں ترکی اور امریکا کے تعلقات پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ ترکی نے ایف 35 طیارے خریدنے کے لیے 1.4 ارب ڈالر ادا کیے، لیکن طیارے نہیں ملے۔
ترک صدر نے کہا کہ امریکا کو پہلے اس معاملے کو حل کرنے کی ضرورت ہے، اگر واشنگٹن نے مدد نہ کی تو انقرہ دفاعی ضروریات کہیں اور سے پوری کرے گا۔
امریکا نے روسی دفاعی نظام خریدنے پر ترک دفاعی صنعت پر پابندی لگائی تھی۔
Comments are closed.