بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یہ عید ہماری زندگی میں خوشیاں لائے: بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اُمید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عید ہماری زندگیوں میں خوشیاں لیکر آئے۔

بابر اعظم نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی عید کے دن اپنی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں جن میں سے ایک تصویر میں بابر اعظم اکیلے ہیں جبکہ دوسری تصویر میں اُن کے ہمراہ سرفراز احمد اور شاداب خان سمیت دیگر کھلاڑی بھی موجود ہیں۔

کپتان بابر اعظم نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’تمام اُمتِ مسلمہ کو حج اور عیدالاضحیٰ بہت بہت مبارک  ہو۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’خاص طور پر، اس ٹیم کے اُس ہر ممبر کو عید مبارک ہو جو اپنے قومی فرائض کے پیشِ نظر گزشتہ کئی ماہ سے قرنطینہ میں ہیں۔‘

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے تمام اُمتِ مسلمہ اور دُنیا بھر میں موجود اپنے چاہنے والوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی گئی ہے۔

بابر اعظم نے مزید لکھا کہ ’میری دُعا ہے کہ اس عید سے آپ کی زندگی میں امن اور خوشحالی آئے، آمین۔‘

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں مسلمان آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں۔

کراچی، حیدرآباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.