بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قربانی کا مقصد خود کو اپنے رب کریم کے حکم کے تابع کرنا ہے: چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ قربانی کا مقصد خود کو اپنے رب کریم کے حکم کے تابع کرنا ہے۔

صادق سنجرانی نے اپنے بیان میں کہا کہ مفادات، ترجیحات ،تعصبات کو پسِ پشت رکھ کر ملک و قوم کے لیے کام کرنا چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے حفاظتی تدابیر پر سخت عمل کرنا ہوگا، ایک دوسرے کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے تاکہ وبا کا پھیلاؤ روکا جاسکے۔

وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید پر کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے۔

چیئرمین سینیٹ  نے کورونا وبا سے متاثرہ افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

اُنہوں نے کہا کہ ہیلتھ ورکز اور دیگر اداروں کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے جاری کردہ ایس اوپیز پرسختی سے عملدرآمد کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.