یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے ۔
سمری میں پیٹرول 12 روپے اور ڈیزل 10 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کی سمری 30 روپے فی لیٹر لیوی کی بنیاد پر تیار کی۔
اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر لیوی 21 روپے 56 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل پر 23 روپے 9 پیسے ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت لیوی میں اضافہ نہ کرکے مجوزہ اضافے کو بہت کم سطح پر بھی لاسکتی ہے یا لیوی میں معمولی کمی سے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں کو برقرار بھی رکھ سکتی ہے۔
Comments are closed.