بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یکم تا 12 ربیع الاول شانِ رحمت اللعالمین ﷺ منانے کیلئے کمیٹی قائم

یکم تا 12 ربیع الاول شان رحمت اللعالمین صلی اللّٰہ علیہ وسلم منانے کے لیے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کمیٹی قائم کر دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کا آج صوبہ بھر میں آغاز ہو گا۔

پنجاب کے وزیرِ قانون راجہ بشارت کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، جبکہ صوبائی وزیرِ اوقاف، وزیرِ اسکول ایجوکیشن، وزیرِ ہائر ایجوکیشن، ترجمان حکومتِ پنجاب، چیف سیکریٹری، ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی اور متعلقہ محکموں کے سیکریٹری بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

کمیٹی مختلف پروگراموں، مقابلوں اور سیرت کانفرنس کے انعقاد کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے گی۔

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب پیر 16 نومبر سے پنجاب بھر میں ہفتہ رحمت اللعالمین منائے گی۔

مختلف یونیورسٹیوں میں سیرت چیئر کا قیام بھی کمیٹی کے ٹی او آرز میں شامل ہے۔

کمیٹی 3 روز میں متعلقہ افراد کے ساتھ مشاورت کے بعد سفارشات وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو پیش کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.