بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں 2 سال کے دوران خودکشی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ

پاکستان میں گزشتہ دو برسوں کے دوران  خودکشی کی شرح 3 سے بڑھ کر 8 فیصد تک ہو گئی ہے۔

10 ستمبر یعنی آج خودکشی سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

 ماہرین نفسیات نے انکشاف کیا ہےکہ گزشتہ 2 برسوں کے دوران ملک میں خودکشی کی شرح 3 سے بڑھ کر 8 فیصد ہوگئی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ تقریباً 25 فيصد افراد ڈپریشن، ذہنی دباؤ اور دیگر دماغی امراض میں مبتلا ہیں۔

ماہرین نفسیات کے مطابق خودکشی کرنے والوں میں  زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے۔

ماہرین نفسیات نے پاکستان میں خودکشی کی اہم وجہ معاشی تنگدستی اور کورونا وائرس کو قرار دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.