جمعرات 16؍شعبان المعظم 1444ھ9؍مارچ 2023ء

یکطرفہ اقدامات روکے جائیں ورنہ برابری کیساتھ رہنے کا امکان کم ہوگا، امریکی سیکریٹری دفاع

امریکی سیکریٹری دفاع کا کہنا ہے کہ یکطرفہ اقدامات روکے جائیں کیونکہ اس طرح اسرائیل اور فلسطین کے برابری کی سطح پر رہنے کے امکانات کم ہوں گے۔

پینٹاگون چیف لائیڈ آسٹن آج اسرائیل پہنچے ہیں جہاں انہوں نے وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی۔

لائیڈ آسٹن مشرق وسطیٰ ممالک کے دورے پر ہیں، ان کے طیارے نے بین گوریون ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔

پینٹاگون سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکریٹری دفاع نے اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات میں کہا کہ یکطرفہ اقدامات روکے جائیں کیونکہ اس سے اسرائیل اور فلسطین دونوں کو برابری کی سطح پر آزادی، سلامتی، مواقعوں، انصاف اور وقار کے ساتھ رہنے کا امکان کم ہوگا۔

وزیراعظم نیتن یاہو نے لائیڈ آسٹن کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور امریکا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کیلئے متحد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مشترکہ ایجنڈا ہے کہ ایران کو جارحیت سے روکا جائے، اس علاقے کی ترقی اور سلامتی کو برقرار رکھا جائے۔

امریکی سیکریٹری دفاع کا کہنا تھا کہ آپ نے ہمیں بار بار یہ کہتے سنا ہوگا کہ ہم اسرائیل کی سلامتی کیلئے پُرعزم ہیں۔

خیال رہے کہ دورہ اسرائیل سے قبل پینٹاگون چیف اردن، مصر اور عراق کے دورے بھی کرچکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.