ہفتہ 18؍شعبان المعظم 1444ھ11؍مارچ 2023ء

سیکیورٹی کے ناکافی انتظامات پر فش میل پروجیکٹ سربمہر

کراچی کے علاقے لانڈھی میں واقع شنگھائی ناردرن فش میل پروجیکٹ کو سیکیورٹی کے ناکافی انتظامات اور ایس او پی پر عملدرآمد نہ کرنے پر سر بمہر کردیا گیا ہے۔

ترجمان ملیر پولیس کے مطابق تھانہ سکھن کے علاقے میں قائم پروجیکٹ میں 6 چینی باشندے کام کر رہے ہیں۔ بہت چھوٹی چار دیواری اور بغیر سیکیورٹی انتظامات کے کام جاری تھا۔

قانون کے تحت پروجیکٹ کو اپنے سیکیورٹی گارڈ رکھنا تھے، ایک بھی سیکیورٹی گارڈ نہیں رکھا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پروجیکٹ میں نہ تو سیکیورٹی کیمرے تھے نہ ہی کوئی واچ ٹاور بنایا گیا۔

علاوہ ازیں چینی باشندے اپنی آمدورفت بھی غیر محفوظ طریقے سے کر رہے تھے جبکہ وہاں روشنی کا بھی نامناسب انتظام تھا۔ 

ترجمان ملیر پولیس کے مطابق پروجیکٹ کو بار بار انتباہ کیا گیا مگر ایس او پی پر عمل درآمد نہ کیا جا سکا، لہٰذا ولنریبل پروجیکٹ ایکٹ کے تحت پروجیکٹ کو سیل کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.