جمعہ 17؍شعبان المعظم 1444ھ10؍مارچ 2023ء

کراچی: سنگین جرائم میں ملوث لیاری گینگ وار کا کارندہ گرفتار

کراچی کے علاقے پاک کالونی میں پولیس کی کارروائی میں لیاری گینگ وار کا کارندہ گرفتار کرلیا گیا۔ 

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم نے بھتہ نہ دینے پر گزشتہ روز ٹیکسٹائل کارخانے کو آگ لگائی تھی۔ 

پولیس کے مطابق ملزم عبدالماجد لیاری گینگ وار کا کارندہ اور سنگین جرائم میں ملوث ہے۔

 پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم میوہ شاہ قبرستان میں پولیس موبائل پر فائرنگ میں بھی ملوث ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.