اتوار 19؍شعبان المعظم 1444ھ12؍مارچ 2023ء

سپریم کورٹ: ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر ہونے کے بعد ڈی لسٹ

سپریم کورٹ آف پاکستان میں صحافی ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس سماعت کےلیے مقرر ہونے کے بعد ڈی لسٹ کردیا گیا۔

اس سے قبل خبر آئی تھی کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا۔

پمز اسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مقتول صحافی ارشد شریف کے جسم پر 12 نشانات موجود ہیں، جن میں سے 3 گولیوں کے نشان ہیں، کلیوئیکل بون میں فریکچر ہے جبکہ تیسری پسلی بھی ٹوٹی ہوئی تھی۔

جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس محمد علی مظہر بینچ کا حصہ ہیں اور یہ لارجر بینچ کل دن سوا 11 بجے سماعت کرے گا۔

تاہم کچھ دیر بعد سپریم کورٹ نے کیس ڈی لسٹ کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ پانچ رکنی لارجر بینچ میں شامل ایک جج کی عدم دستیابی کے سبب کیس ڈی لسٹ کیا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔

خیال رہے کہ 8 نومبر 2022 کو وزیراعظم شہباز شریف نے سینیئر صحافی ارشد شریف کی موت کی تحقیقات کےلیے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کو خط لکھا تھا۔

خط میں ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے حقائق جاننے کےلیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ کے تمام دستیاب جج صاحبان پر مشتمل کمیشن بنایا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.