اتوار 19؍شعبان المعظم 1444ھ12؍مارچ 2023ء

کراچی: پی ٹی آئی کے ایم پی اے ارسلان تاج گرفتار

کراچی میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم پی اے ارسلان تاج کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان پی ٹی آئی کراچی کے مطابق ارسلان تاج کو ان کی کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں واقع رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کراچی کے ترجمان کے مطابق ارسلان تاج کو سادہ لباس اہلکاروں نے گرفتار کیا ہے۔

تحریک انصاف کراچی کے ترجمان کا کہنا ہے پولیس نے سبحان علی ساحل کو گلشن اقبال سے گرفتار کرلیا ہے، سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے گرفتاری کی مذمت کی ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کراچی نے الزام عائد کیا ہے کہ ایم پی اے ارسلان تاج کے گھر توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔

پاکستان تحریکِ انصاف کراچی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم پی اے ارسلان تاج کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان پی ٹی آئی کراچی کا مزید کہنا ہے کہ پولیس نے رکنِ سندھ اسمبلی راجہ اظہر کے گھر پر بھی چھاپہ مارا، تاہم اس وقت راجہ اظہر گھر پر نہیں تھے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کراچی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس موقع پر راجہ اظہر کی فیملی کو ہراساں کیا گیا۔

کراچی پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ ارسلان تاج کی گمشدگی سے متعلق شکایت ملی ہے۔

پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ارسلان تاج کی گمشدگی سے متعلق تفتیش کی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.