اتوار 19؍شعبان المعظم 1444ھ12؍مارچ 2023ء

سینئر رکنِ امریکی کانگریس بریڈ شرمین سے عمران خان کا رابطہ

امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے سینئر رکن بریڈ شرمین سے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے۔

اس گفتگو کے حوالے سے بریڈ شرمین کا کہنا ہےکہ جلد ویڈیو بیان جاری کریں گے۔

عمران خان سے گفتگو سے پہلے پاکستانی امریکن ڈیمو کریٹ ڈاکٹر آصف محمود نے بریڈ شرمین سے ملاقات کی تھی۔

بریڈشرمن نے صدارتی مندوب برائے موسمیات جان کیری کے نام وائٹ ہاؤس موسمیاتی کانفرنس میں پاکستان کو مدعو نہ کیے جانے کے معاملے پر خط لکھ دیا۔

ڈاکٹر آصف نے چند روز پہلے پاکستان میں سیاسی صورتِ حال پر عمران خان اور پی ٹی آئی کی حمایت میں بیان جاری کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس مین بریڈ شرمن کی طرف سے ظل شاہ کی موت پر بہت مضبوط بیان آ رہا ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ظلِ شاہ کے قتل کے نتائج حکمرانوں کی توقعات سے کہیں بڑے نکلیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.