اتوار 19؍شعبان المعظم 1444ھ12؍مارچ 2023ء

لاہور میں دفعہ 144 پر عمران خان کا بابر اعوان سے رابطہ

پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں لگائی گئی دفعہ 144 کے معاملے پر تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وکیل بابر اعوان سے رابطہ کر لیا۔

عمران خان نے بابر اعوان کو دفعہ 144 کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کرنے کی ہدایت کر دی جس کے بعد بابر اعوان نے پٹیشن تیار کر لی۔

تحریکِ انصاف کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن دفعہ 144 کے نفاذ کو ختم کرے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ لاہور میں تحریکِ انصاف کی ریلی پر دفعہ 144 کا نفاذ غیرقانونی ہے، پنجاب حکومت پی ایس ایل کے میچ کو جواز بنا کر ریلی روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔

پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کی ریلی اور پی ایس ایل کے میچ کا روٹ مختلف ہے، ریلی ساڑھے 5 بجے ختم ہو گی جبکہ پی ایس ایل کا میچ 7 بجے شروع ہو گا۔

تحریکِ انصاف کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت دفعہ 144 کا نفاذ کر کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیرا 15 کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

عمران خان کی جانب سے آج ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 لگا دی، ریلیاں نکالنے پر پابندی عائد ہوگی۔

پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں مزید کہا ہے کہ اس سے پہلے کسی شہر میں پی ایس ایل کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ نہیں کیا گیا۔

درخواست میں یہ مؤقف بھی اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کی مہم تحریکِ انصاف کا آئینی حق ہے، پنجاب حکومت غیر قانونی طور پر الیکشن کی مہم روک رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.