جمعہ 14؍شوال المکرم 1444ھ5؍مئی 2023ء

یوکرین کے رکنِ پارلیمنٹ نے روس کے نمائندے کو گھونسا مار دیا

یوکرین کے رکنِ پارلیمنٹ نے عالمی اجلاس کے موقع پر روس کے نمائندے کو گھونسا مار دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں بین الاقوامی کانفرنس میں روسی نمائندے نے یوکرین کے رکنِ پارلیمنٹ سے جھنڈا چھین کر اسے پھاڑنے کی کوشش کی جس پر یوکرین کے رکنِ پارلیمنٹ کو بھی غصہ آگیا۔

رپورٹس کے مطابق یوکرین کے رکنِ پارلیمنٹ نے روسی نمائندے کا پیچھا کر کے اسے گھونسے مارے جبکہ وہاں موجود دیگر لوگوں نے بیچ بچاؤ بھی کرایا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق موقع پر موجود دیگر لوگوں کی وجہ سے دونوں شخصیات کے درمیان حالات مزید کشیدہ ہونے سے بچ گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.