hookup Stafford CT burley bike hookup cougar hookup in louisiana daty hookup a v hookup on xbox 360

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یوکرین کی اپیل پر نامعلوم افراد نے لاکھوں ڈالر مالیت کے بٹ کوائن کی بارش کر دی

روس، یوکرین تنازع: ڈیجیٹل کرنسی اس تنازع میں کیا کردار ادا کر رہی ہے؟

  • جو ٹائیڈی
  • سائبر رپورٹر

بٹ کوائن

،تصویر کا ذریعہGetty Images

روس کے خلاف جنگ کے دوران یوکرین نے جب مالی امداد کی اپیل کی تو شاید اُن کے تصور میں بھی نہیں ہو گا کہ اُن کو انجان لوگوں کی جانب سے لاکھوں کروڑوں کے عطیات ملیں گے۔

ایک جانب جہاں مغربی ممالک یوکرین کو روس کے خلاف جنگ میں اسلحہ کی شکل میں مدد فراہم کر رہے ہیں، وہیں یوکرین کی حکومت نے فیصلہ کیا کہ وہ براہ راست لوگوں سے بھی چندہ اکھٹا کرے گی، اور وہ بھی ڈیجیٹل کرنسی کی صورت میں۔

سینیچر کی دوپہر کو یوکرین حکومت کے ایک عہدے دار نے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ سے یہ پیغام نشر کیا: ’یوکرین کی عوام کی مدد کریں۔ اب ہم کرپٹو کرنسی بھی وصول کر رہے ہیں، بٹ کوائن، ایتھیریم اور یو ایس ڈی ٹی۔‘

یوکرین میں موجود غیر سرکاری تنظیموں اور رضا کار گروہوں نے بھی حکومت کی پیروی کی اور ڈیجیٹل چندے کی اپیل کی۔

یوکرین کی اپیل اور بٹ کوائن کی بارش

کرپٹو کرنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اب تک ان اپیلوں کے نتیجے میں یوکرین کی جنگ میں مدد کے لیے صرف بٹ کوائن کی مد میں نامعلوم افراد نے 10 ملین (ایک کروڑ) برطانوی پاؤنڈ مالیت کی ڈیجیٹل کرنسی بھیجی ہے۔

بلاک چین کا تجزیہ کرنے والی کمپنی ’الیپٹک‘ کے محققین کا کہنا ہے کہ یوکرین کی حکومت، غیر سرکاری تنظیموں اور رضاکار گروہوں نے بٹ کوائن والٹس کے آن لائن ایڈریس (پتہ) شیئر کیے جس کے بعد ان کو جنگ کے لیے چندہ موصول ہونا شروع ہو گیا۔

اب تک تقریبا چار ہزار کے قریب مختلف عطیات بھیجے جا چکے ہیں۔ ان میں ایک ایسا نامعلوم حاتم طائی بھی ہے جس نے خیرات کی مد میں تین ملین یعنی 30 لاکھ امریکی ڈالر مالیت کے بٹ کوائن ایک غیر سرکاری تنظیم کو دیے ہیں، اس شخص نے اپنا نام صیغہ راز میں رکھا ہے۔

اب تک اوسط چندہ تقریباً 95 امریکی ڈالر ہے۔

ولادیمیر زیلنسکی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

روس کے صدر ولادیمیر زیلنسکی

واضح رہے کہ یوکرین کی حکومت نے بھی کرپٹو کرنسی کے دو والٹس (ڈیجیٹل بٹوے) کا پتہ آن لائن نشر کیا تھا جن میں بٹ کوائن، ایتھر اور دیگر ڈیجیٹل کرنسی کی مد میں 5.4 ملین امریکی ڈالر مالیت کا چندہ آٹھ گھنٹوں میں ہی وصول ہو گیا۔

یوکرین کی ڈیجیٹل وزارت نے کہا ہے کہ چندے کی اپیل کا مقصد یوکرین کی مسلح افواج کی مدد کرنا ہے لیکن یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اس پیسے کو کس طرح خرچ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

الیپٹک کے بانی ٹام روبنسن نے بی بی سی کو بتایا کہ: ’ایک ایسے وقت میں جب کئی کراوڈ فنڈنگ اور دیگر آن لائن کمپنیوں نے یوکرین کی فوج کو چندہ بھجوانے سے انکار کر دیا ہے تو ڈیجیٹل کرنسی ایک طاقتور متبادل کے طور پر اُبھری ہے۔‘

جمعے کے دن پیٹریون نامی فنڈ ریزنگ پلیٹ فارم نے اعلان کیا تھا کہ انھوں نے یوکرین کی ایک غیر سرکاری تنظیم کا پیج ’زندہ واپس لوٹو‘ کو معطل کر دیا ہے جس کے ذریعے 2014 سے یوکرین کے شورش زدہ علاقوں کے لیے پیسہ اکھٹا کیا جا رہا تھا۔

پیٹریون کے مطابق یہ پیج کمپنی کے ضابطوں کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔ ایک اعلامیے میں کہا گیا کہ ’ہم اپنی کمپنی کو اسلحہ کی خرید و فروخت یا جنگی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔‘

واضح رہے کہ جدید دور کے تنازعوں میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے چندہ اکھٹا کرنے کا رواج دنیا بھر میں عام ہوتا جا رہا ہے۔

لیکن یوکرین کی اس صورتحال میں کئی جعل ساز بھی حرکت میں آ چکے ہیں جو معصوم صارفین کو جھانسہ دے کر پیسہ نکلوا لیتے ہیں۔

الیپٹک کا کہنا ہے کہ انھوں نے کم از کم ایک ایسی سوشل میڈیا پوسٹ دیکھی جس کو تحریر کرنے والے نے کسی غیر سرکاری تنظیم کی مدد کی اپیل کے الفاظ چرا کر مبینہ طور پر نیچے اپنا بٹ کوائن پتہ چسپاں کر دیا تھا۔

BBCUrdu.com بشکریہ
You might also like

Comments are closed.