بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

راشد خان نے لاہور قلندرز کی جیت پر کیا کہا؟

افغانستان کےکرکٹر راشد خان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے فائنل کا فیصلہ آنے کے بعد اپنے تاثرات کا اظہار کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے پیغام میں راشد خان نے کہا کہ لاہور قلندرز کو پی ایس ایل کا چیمپئن بننے پر تمام شائقین کو بہت بہت مبار ک ہو۔

راشد خان نے اپنے پیغام میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو پی ایس ایل کا فائنل جیتنے پر مبارک باد دی۔

خیال رہے کہ راشد خان نے پاکستان سپر لیگ کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی تھی۔

محمد حفیظ کو شاندار آل راؤنڈر پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7  کی فیورٹ اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کو شکست دے کر لاہور قلندرز پہلی بار چیمپئن بن گئی ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.