اٹلی نے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول لیا، روس کے حملے کے بعد اٹلی نے اپنا سفارتی عملہ کیف سے یوکرینی شہر لیوف منتقل کردیا تھا۔
روسی فورسز کے کیف ریجن سے انخلا کے بعد غیر ملکی سفارتی عملہ کیف واپس لوٹ رہا ہے۔
ترکی بھی اپنا سفارت خانہ کیف میں دوبارہ منتقل کرچکا ہے، ہسپانوی وزیراعظم نے آنے والے دنوں میں کیف میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا عندیہ دیا ہے۔
دوسری جانب فرانس نے بھی گزشتہ ہفتے اپنا سفارت خانہ کیف میں دوبارہ منتقل کرنے کااعلان کیا تھا۔
Comments are closed.