بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سانحہ سیالکوٹ مجرمان کو سزا انصاف کی ترجمانی ہے، طاہر اشرفی

پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے سری لنکن شہری قتل کیس کے عدالتی فیصلے پر بیان دیا ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ کے مجرمان کو سزا انصاف کی ترجمانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ كسى كو بهى ملک ميں دہشت كى اجازت نہیں دى جاسكتى، پورى قوم كى طرف سے عدليہ كا شكريه ادا كرتے ہيں۔

واضح رہے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس کا فیصلہ سنادیا ہے۔

عدالت نے کیس میں 6 مجرموں کو 2 بار سزائے موت سنائی ہے، جن میں تیمور، عبدالرحمان، محمد ارشد، علی حسین، ابو طلحہ اور محمد حمیر شامل ہیں۔

اے ٹی سی لاہور نے کیس میں 9 مجمرمان کو عمر قید کو سزائی ہے، جن میں روحیل امجد، محمد شعیب، احتشام، عمران ریاض، ساجدامین، ضیغم مہدی، علی حمزہ، لقمان حیدر اور عبدالصبور شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.