بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فروغ نسیم، آپ کے اصرار پر ریفرنس بھیجا گیا، فواد چوہدری

سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے سابق وزیر قانون  فروغ نسیم کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فروغ نسیم پی ٹی آئی حکومت کے وزیر قانون کے طور پر آپ کو ذمے داری لینی چاہیے، حقیقت تو یہ ہے کہ یہ تمام معاملہ آپ نے ہی کھڑا کیا۔

فروغ نسیم نے کہا کہ عمران خان کے خلاف بات نہیں کرنا چاہتا لیکن حقائق کی تصحیح ضرور چاہتا ہوں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ میں نے کابینہ میں کہا ججز کے خلاف ریفرنس بھیجنا حکومت کا کام نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں نے کہا الزامات کے ثبوت ہیں تو بار ایسوسی ایشن ریفرنس کرلے، فروغ نسیم، آپ کے اصرار پر ریفرنس بھیجا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.