یوکرین نے جرمنی کی جانب سے نورڈ اسٹریم 2 گیس پائپ لائن منصوبے کو روکنے کے اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔
یوکرینی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ نورڈ اسٹریم 2 گیس پائپ لائن کی سرٹیفکیشن روکنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں یہ اخلاقی، سیاسی اور عملی طور پر درست قدم ہے۔
انھوں نے کہا کہ حقیقی قیادت کا مطلب مشکل وقت میں سخت فیصلے کرنا ہے اور جرمنی نے یہ ثابت کیا۔
واضح رہے کہ جرمن چانسلر نے آج پائپ لائن پراجیکٹ کے ڈیزائن کو روک دیا ہے۔
نورڈ اسٹریم 2 گیس پائپ لائن منصوبے کے تحت روس سے قدرتی گیس جرمنی تک پہنچانا ہے۔
Comments are closed.