یوکرین کو مسلسل فوجی امداد فراہم کرنے پر روس نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین میں امریکا کی گہری ہوتی مداخلت خطرات بڑھا دے گی۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ امریکا کا یوکرین میں بڑھتا عمل دخل تنازع کو بڑھا دے گا۔
ماسکو سے روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ یوکرین پر امریکا اور روس کے مذاکرات نہیں ہو رہے۔ اس معاملے پر امریکا اور روس کا مؤقف یکسر مختلف ہے۔
روسی حملے کے بعد سے امریکا اور یورپی ممالک یوکرین کو فوجی امداد فراہم کر رہے ہیں۔
Comments are closed.