یوکرین کے شہر زاپروژیا میں رہائشی عمارت پر روسی فوج کے راکٹ حملے میں پانچ منزلہ عمارت تباہ ہوگئی، حملے میں 3 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔
یوکرینی حکام کے مطابق عمارت کے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
حملے کے مقام پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، یوکرینی حکام نے روسی فوج کے حملوں کے پیش نظر شہریوں کو شیلٹرز میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔
روس کی جانب سے راکٹ حملے پر ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
زاپروژیا روس میں ضم کیے جانے والے چار یوکرینی علاقوں میں سے ایک ہے جو ابھی یوکرینی فوج کے قبضے میں ہے۔
Comments are closed.