بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یونس کے نہ ہونے پر زیادہ تبصرہ نہیں کرونگا، مصباح

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کاکہناہے کہ یونس خان کے نہ ہونے پر زیادہ تبصرہ نہیں کروں گا، یہ معاملہ پی سی بی اور کوچز کا ہے۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق نے آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ انگلینڈ کا ٹور ہمیشہ اہم ہوتا ہے ورلڈ کپ سے قبل یہ دورہ مزید اہم ہوگیا ہے، مضبوط ٹیم کے خلاف کھیل کر ہمیں تیاری کا اچھا موقع ملے گا۔

مصباح الحق نے کہاکہ امید ہے اچھی کرکٹ کھیلیں گے، انگلینڈ میں کھیل کر انجوائے کرتے ہیں،پہلے ون ڈے میچز ہیں بعد میں ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ بولرز اور ٹاپ فور کا علم ہے ایک 2 پوزیشنوں پر ہمیں زیادہ فوکس کرنا ہے،پر سکون ہیں کہ آج آئسولیشن ختم ہو رہی ہے اور کل ٹریننگ کریں گے۔

ہیڈ کوچ نے کہاکہ اعظم خان ٹیم کے ساتھ ہیں اس کا مطلب انہیں موقع بھی ملے گا،جبکہ شاہنواز دھانی ویسٹ انڈیز کے دورے کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.