بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں، شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کو مزید گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔

ملتان میں ڈپٹی کمشنر آفس میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر فیٹف ٹیکنیکل فورم ہے تو ہمیں وائٹ لسٹ میں ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ فیٹف نے کہا کہ 27 نکات پر عمل کریں تو وائٹ لسٹ میں جائیں گے،27 میں سے 26 نکات پر مکمل عمل کر چکے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان نے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے خلاف جو اقداما ت کیے ہیں، اس کے بعد کوئی جواز نہیں کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارت نے فیٹف کو سیاست زدہ کرنے کی کوشش کی، کچھ قوتیں سمجھتی ہیں کہ پاکستان پر مسلسل تلوار لٹکتی رہنے سے ان کے مقاصد حاصل ہوں گے۔

وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں خانہ جنگی ہوئی تو پاکستان اس کی زد میں آسکتا ہے، پاکستان میں پناہ گزینوں کا بوجھ اٹھانے کی مزید سکت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت کپاس کی رپسرچ کے لیے پلان بنایا ہے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ اگلے ہفتے ملتان آئیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی اہم ترین فصل کپاس کی پروڈکشن کم ہو ئی ہے، کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ کو پہلے کی طرح فعال کریں گے، ملتان شہر کے ماسٹر پلان پر کام جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.