بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعظم عمران خان نے بیوہ خاتون کو رکی ہوئی پنشن دلوادی

وزیر اعظم عمران خان نے فیصل آباد کی بیوہ خاتون کی مدد کردی، عمران خان کی ہدایت پر شہباز گل چار سال سے رکی ہوئی بیوہ کے شوہر کی پنشن کا چیک دینے خاتون کے گھر پہنچ گئے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل کا فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر کی پنشن کا چیک2017 میں انہیں ملنا چاہئے تھا، بیوروکریسی کے افسران نے بیوہ کو حق سے محروم رکھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عشائیہ میں بجٹ منظوری سمیت اہم حکومتی امور پر بات چیت ہو گی۔

شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر خود سلطان بی بی کو چیک دینے آیا ہوں، گریڈ 19 کے افسر نے غلط جگہ فائل بھیجی،  ذمے دار افسر کو معطل کردیا ہے، انکوائری کے بعد کارروائی ہوگی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ حمزہ شہباز کو یہ نہیں پتہ کہ اکاؤنٹ میں کہاں سے رقم آجاتی ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم ملک کے کمزور طبقے کےساتھ کھڑے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.