بدھ 24؍ذیقعد 1444ھ14؍جون 2023ء

یونان کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، سیکڑوں افراد لاپتہ

یونان کے قریب سمندر میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا حادثہ پیش آیا ہے۔ ایتھنز سے ملنے والی اطلاع کے مطابق حادثے میں 79 تارکین وطن ڈوب گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق سیکڑوں لاپتا ہیں۔

ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ کشتی کے 104 مسافروں کو بچالیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 65 سے 100 فٹ لمبی کشتی میں ممکنہ طور پر 750 افراد سوار تھے۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق کشتی میں سوار افراد کی تعداد ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

ادھر یونانی میڈیا کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کی کشتی لیبیا سے اٹلی کی طرف جا رہی تھی۔

یونانی حکام کے مطابق کشتی میں بیشتر تارکین وطن کا تعلق مصر، شام اور پاکستان سے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.