بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یوم مئی محنت کشوں سے اظہار یکجہتی کا دن ہے، رضا ربانی

سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ یوم مئی محنت کشوں سے اظہار یکجہتی کا دن ہے۔

مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں رضا ربانی نے کہا کہ حکومت ٹریڈ یونین سرگرمیوں کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تھرڈ پارٹی اور روز اجرتی کنٹریکٹ ختم کرنے کیلئے قانون سازی کرے۔

وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی محنت کشوں کی پارٹی ہے

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر لازمی سروسز ایکٹ واپس لے، حکومت کم سے کم اجرت پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

رضا ربانی نے کہا کہ مزدور دشمن قوانین کا ازسرنو جائزہ لینے کیلئے پارلیمانی کمیٹی قائم کی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.