منگل 8 ؍رجب المرجب 1444ھ31؍جنوری2023ء

یورپین یونین کی پشاور میں خودکش حملے کی مذمت

یورپین یونین نے پولیس لائنز پشاور میں ہونے والے خود کش حملے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

یورپین یونین کی خارجہ امور کی ترجمان نبیلا مصرالی نے کہا کہ ’یورپی یونین‘ پشاور کی ایک مسجد میں نمازیوں پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ 

خود کش دھماکے سے پولیس لائن کی مسجد کی 2 منزلہ عمارت گر گئی، دھماکے میں امامِ مسجد صاحبزادہ نورالامین بھی شہید ہو گئے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں ترجمان نے کہا کہ ہم قیمتی جانوں کے ضیاع پر غمزدہ ہیں اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یورپی یونین دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، ہمارے معاشروں میں نفرت اور انتہا پسندی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.