منگل 8 ؍رجب المرجب 1444ھ31؍جنوری2023ء

مبینہ خودکش حملہ آور کا سر بھی ملا ہے، سی سی پی او

سی سی پی او پشاور محمد اعجاز خان کا کہنا ہے کہ دھماکا بظاہر خودکش حملہ لگتا ہے، واقعہ کی جگہ سے مبینہ خودکش حملہ آور کا سر بھی ملا ہے۔

جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے سی سی پی او پشاور محمد اعجاز خان نے کہا کہ ریسکیو آپریشن کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ دھماکا کس نوعیت کا تھا۔

انہوں نے کہا ہوسکتا ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی پولیس لائنز میں موجود ہو۔

خود کش دھماکے سے پولیس لائن کی مسجد کی 2 منزلہ عمارت گر گئی، دھماکے میں امامِ مسجد صاحبزادہ نورالامین بھی شہید ہو گئے۔

سی سی پی او کے مطابق پولیس لائنز میں ایف آر پی، ایس ایس یو، سی ٹی ڈی سمیت 8 سے زائد یونٹس کے دفاتر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یومیہ 1500 سے 2 ہزار اہلکار پولیس لائنز آتے اور جاتے ہیں، یہ بھی امکان ہے کہ حملہ آور کسی سرکاری گاڑی میں بیٹھ کر آگیا ہو۔

اعجاز خان نے بتایا کہ مسجد کا ہال پرانا تھا جس میں بیمز تھیں، باقی مسجد نئی بنائی گئی تھی، ہال میں دھماکے سے ویوز نکلیں، آگ نے بھی نقصان پہنچایا۔

سی سی پی او کا کہنا ہے کہ مسجد کی دیوار گرنے سے زیادہ نقصان ہوا، سی ٹی ڈی کیس کی تفتیش کر رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.