لندن میں یورو 2021 کے فائنل ٹاکرے سے قبل شہریوں کا جو ش و خروش عروج پر پہنچ چکا ہے ،وہاں مقیم پاکستانیوں نے بھی اہلِ خانہ کے ہمراہ میچ دیکھنے کا پروگرام بنالیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آج شام سے ہی لندن کی سڑکیں سنسان ہونے لگیں۔
لندن کی سپر مارکیٹس میں آج غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا جہاں فزی ڈرنکس، کرسپ اور پوپ کارن کی فروخت میں اضافہ ہوا۔
پبس اور ریسٹورنٹس میں میچ دیکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
میچ کے اضافی وقت میں جانے پر پبس اضافی وقت کے لیے کھل سکیں گے۔
دوسری جانب میچ کے اگلے روز یعنی پیر کو ہزاروں اسکولوں نے طلبہ کو تاخیر سے اسکول آنے کی اجازت دے دی۔
Comments are closed.