یورو 2020 فائنل میں پینالٹی ککس پر گول نہ کرنے والے سیاہ فام کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا پر بدسلوکی کا سامنا ہے۔
وزیراعظم بورس جانسن اور فٹ بال ایسوسی ایشن نے تعصب پر مبنی رویہ کی مذمت کی ہے، بورس جانسن کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو اس طرح تعصب کا نشانہ بنانا خطرناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا رویہ اپنانے والوں کو اپنے فعل پر شرم آنی چاہیے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے سوشل میڈیا پر کھلاڑیوں کو نشانہ بنانے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا رویہ برداشت نہیں کرینگے۔
Comments are closed.