بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یارکشائر میں آگ لگنے کے سبب 50ہزار مرغیاں ہلاک

مشرقی ملک یارکشائر میں مرغی کے دو گوداموں میں آگ لگنے کے سبب تقریباً 50 ہزار مرغیاں ہلاک ہو گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ جمعے کے روز  مشرقی یارکشائر میں مرغیوں کے گودام میں آگ کے شعلے اُٹھنے کے سبب دو پولٹری فارمز میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 50 ہزار سے زائد مرغیاں ہلاک ہو گئیں۔

مرغیوں کے گوداموں میں لگی آگ کو ریسکیو کرنے والی ٹیم کے مطابق پولٹری فارمز میں آگ حادثاتی طور پر جمعے کے روز بھرکی تھی جسے ہفتے کی دو پہر تک 45 فائر فائٹرز کی مدد سے بجھا دیا گیا تھا۔

پولٹری فارمز میں لگی آگ کی ڈرون ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کافی وائرل ہوئی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو پولٹری فارمز میں سے اٹھتے دھوئیں کے آسمان پر بادل بن گئے ہیں جبکہ ریسکیو ٹیمیں آگ بجاھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.