پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت مشن اور اوڑھنا بچھونا ہے، کورونا کی وجہ سے ہیلتھ سسٹم پر بےپناہ دباؤ ہے، صورتحال خطرناک رخ اختیار کر رہی ہے، مزید سخت اقدامات کرناہوں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سےصوبائی وزرا اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی اور انہیں اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندوں کی ترجیحات کےمطابق ان کے حلقوں میں ترقیاتی کام ہونگے، ٹیم ورک کے طور پر عوام کی خدمت کرنی ہے ، کورونا مریضوں کیلئے تمام وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں ،عوام کو احتیاط کرنا ہوگی۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے جو بویا وہی اب کاٹ رہی ہے، منفی سیاست کرنے والوں کی ساکھ ختم ہوچکی ہے۔
Comments are closed.