پیر23؍جمادی الثانی 1444ھ16؍جنوری2023ء

ہیتھرو ایئرپورٹ سے یورینیم برآمادگی معاملے پر گرفتار شخص کی ضمانت

ہیتھرو ایئرپورٹ سے یورینیم برآمادگی کے معاملے پر گرفتار شخص کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ہیتھرو ایئرپورٹ سے یورینیم برآمد ہونے کا معاملے پر 60 سالہ شخص کو دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔

برطانوی میڈیا نے بتایا کہ 29 دسمبر کو ایئرپورٹ پراسکریننگ کے دوران تابکار مواد کی معمولی مقدار ملی تھی۔

کمانڈر میٹ پولیس کاؤنٹر ٹیررازم کمانڈ رچرڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ ہیتھرو ایئرپورٹ سے یورینیم کا ملنا تشویشناک ہے، اس واقعہ سے عوام کو براہ راست کوئی خطرہ لاحق نہیں تھا۔

میٹ پولیس نے بتایا کہ رہا کیے گئے شخص کی ضمانت اپریل کی کسی تاریخ تک ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ہیتھرو ایئرپورٹ سے تابکار مواد ملنے کے بعد بارڈر فورس نے ٹیررازم کمانڈ یونٹ سے رابطہ کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.