اتوار 22؍جمادی الثانی 1444ھ15؍جنوری 2023ء

الیکشن کمشنر سندھ نے نتائج میں تاخیر کی وجہ بتادی

الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کا کہنا ہے کہ تمام پولنگ اسٹیشنز سے نتائج آر اوز کے دفتر پہنچ رہے ہیں، یہ ایک گھمبیر پراسس ہوتا ہے، ایک یوسی کا رزلٹ بنانے میں وقت لگتا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے بتایا کہ ہر یو سی کے 4 وارڈز ہیں اور اوسط 20 پولنگ اسٹیشنز ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج میں تاخیر امیدواروں میں بےچینی کا سبب بن رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بھی پولنگ اسٹیشن کا نتیجہ نہ آئے تو یو سی کا نتیجہ مکمل نہیں ہوتا، ہر آر او کے پاس تقریباً 5 یوسیز ہیں اس لیے نتائج میں وقت لگ رہا ہے۔

اعجاز انور چوہان نے مزید کہا کہ نتائج مینوئل بن رہے ہیں، ان انتخابات میں آر ٹی ایس سسٹم نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.